28 مئی ، 2015
اسلام آباد .......متحدہ قومی مومنٹ نے شیڈو بجٹ پیش کردیا،ایم کیو ایم کے اراکین کا کہنا ہے کہ ہمارا شیڈو بجٹ عوامی امنگوں کا عکاس ہے ،جبکہ حکومت عوام دشمن بجٹ پیش کرتی ہے۔ایم کیو ایم کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق ستار،رشید گوڈیل،سینیٹر سیف اور دیگر نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیڈو بجٹ پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے پیش کیا گیا بجٹ الطاف حسین کی سوچ اور وژن کا عکاس ہے، اس وقت پاکستان معاشی زبوں حالی کا شکار ہے،جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کو فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتی ہے یہی قائداعظم کا خواب تھا۔