انٹرٹینمنٹ
29 مئی ، 2015

’’سین اینڈریاز‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز ہو گی

’’سین اینڈریاز‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز ہو گی

ہالی ووڈ .....زلزلے کی تباہی پر بنائی گئی ہالی ووڈ فلم’ سین اینڈریاز‘ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کردی جائیگی ۔ زمین پھٹ جائے گی،سمندر بپھر جائے گا۔زلزلہ آنے سے پہلے اورزلزلہ آنے کے بعد کیا ہوتا ہے،فلم "سین اینڈریاز" میں سب نظر آئیگا ۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور مناظر دیکھ کر دل کانپ اٹھے گا۔"سین اینڈریاز" میں معروف اداکار اور ریسلر "دی راک"لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کے ریسکیو ہیلی کاپٹر پائلٹ کے روپ میں نظر آئینگے،جو سان فرانسسکو میں آئے زلزلے میں اپنی بیوی اوربیٹی کو بچانے نکلے ہیں ۔ جیو فلمز کے بینر تلے ریلیز ہونےوالی فلم "سین اینڈریاز"آج سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تہلکہ مچانے آ رہی ہے۔

مزید خبریں :