29 مئی ، 2015
لاہور..........لاہور میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں سکندر ضا کی شاندار سینچری اور شی بابا کی جاندار بیٹنگ کے باعث زمبابوے نے پاکستان کو 269رنز کا ہدف دے دیا۔سخت گرمی کے باوجود اسٹیڈیم میں سلیبریٹریز کے ساتھ ساتھ ہزاروں شائقین سیٹ بائی سیٹ موجود ہیں۔ آج بھی ہزاروں شائقین قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں اظہر علی نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا،زمبابوے کے اوپنرز نے 83 رنز کی مستحکم بنیاد رکھی،ووسی سیبانڈا 13 رنز بنا کر حفیظ کا شکار بنے،پھر شیبابا کوکپتان مساکیڈزا نے جوائن کیا،لیکن کپتان 18 رنز بنا کر چلتے بنے،شین ولیمز بھی پانچ رنز بنا کر لوٹ گئے ،البتہ دوسرے اینڈ پر کھڑے شیبابا نے شاندار بیٹنگ جاری رکھی ،گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش اسٹروک کھیلے،لیکن بدقسمت رہےکہ صرف ایک رنز کی کمی کے باعث سنچری مکمل نہ کر سکے،شی بابا کا ادھورا کام پاکستانی نژاد سکندر رضا نے پورا کیا۔ وہ ٹیم کا اسکور بھی بڑھاتے رہے اور شاندار سینچری بھی صرف 84 گیندوں پر مکمل کر لی،مقررہ پچاس اوورز میں زمبابوے کا اسکور 7 وکٹ پر 268 رنز رہا۔ وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم پہنچایا۔