30 مئی ، 2015
پشاور .....خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین بھی متحرک نظر آرہی ہیں ، کہیں ہنسی خوشی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں تو کہیں خواتین لڑ پڑیں۔7 رنگوں کے انتخابی بیلٹ پیپر نے بعض خواتین کو چکرا دیا۔آج خیبر پختونخوا میں میلے کا سماں ہے۔خواتین ووٹرز بھی مردوں کے شانہ بشانہ صوبے کے بلدیاتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ۔کوئی ووٹ ڈالنے بزرگ خواتین کے ساتھ آئی تو کوئی بچوں کو لے کر گھروں سے نکلی۔ایبٹ آباد میں خواتین سوزوکی میں بیٹھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے آئیں۔سوات ،پشاور،مالاکنڈ سمیت کئی شہروں میں خواتین نے خوشی خوشی ووٹ ڈالا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک پولنگ اسٹیشن میں موجود عملے کی رکن کے کانوں میں روایتی جھکے بھی نظر آئے۔انتخابات کے موقع پر خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں نا خوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے،کسی نے پولنگ اسٹیشن میں افراتفری اور بے نظمی کی شکایت کی،تو کہیں 7 رنگوں کے انتخابی بیلٹ پیپر نے بعض خواتین کو چکرا دیا۔شبقدرمیں سول اسپتال کےخواتین پولنگ اسٹیشن عملہ تاخیر سے پہنچا،بدنظمی کی وجہ سے پولنگ وقت پرشروع نہ ہوسکی۔کوہاٹ میں سی آئی اےچوکی کےقریب پولنگ اسٹیشن میں خواتین کوہراساں کرنےوالے2مشکوک افرادپکڑے گئے۔ایبٹ آباد میں حویلیاں اربن پولنگ اسٹیشن پرخواتین آپس میں لڑپڑیں ، سوات میں افسر آباد خواتین پولنگ اسٹیشن میں مرد امیدواروں کے داخل ہونے پر پولنگ روک دی گئی۔پشاور میں بیگم شہاب اسکول پولنگ اسٹیشن میں خواتین ووٹروں نےایک دوسرےپردھاندلی کا الزام بھی لگایا۔