30 مئی ، 2015
کراچی ......محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے،جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ہے ہوا میں نمی کاتناسب 50فیصد ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ شہر میں گرم ہواوں کے باعث موسم گرم اور خشک رہیگا۔