پاکستان
11 مئی ، 2012

لاہور:لبرٹی میں تاجروں کا پولیس کیخلاف احتجاج

لاہور ... لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں سٹال خالی کرانے کے تنازع پر پولیس کے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ پر تاجروں نے دکانیں بند کر دی اور پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔لبرٹی مارکیٹ کے تاجر یوسف زئی کے مطابق انہوں نے عمر ڈار سے ایک سٹال پانچ سال کیلیے کرائے پر حاصل کیا۔ اسٹال کے مالک نے مقررہ مدت سے پہلے ہی عدالت سے بے دخلی کے احکامات حاصل کیے اورپولیس کے ہمراہ سٹال پر دھاوا بول دیا۔ پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کیا اور ہوائی فائرنگ کی۔پولیس رویے کے خلاف کے تاجروں نے احتجاج کیا اور پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :