11 مئی ، 2012
روہڑی ... نیشنل ہائی وے روہڑی بائی پاس سے اوباڑو تک آج دوپہر 12 بجے سے ہفتے کی رات 12 بجے تک ہیوی ٹریفک کیلئے بند رہیگی۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق نیشنل ہائی وے روہڑی بائی پاس سے اوباڑو تک آج دوپہر 12 بجے سے ہفتے کی رات 12 بجے تک ہیوی ٹریفک کیلئے بند رہیگی ۔ نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹریفک تکنیکی وجوہات کی بنا پر 36 گھنٹے کیلئے معطل کی جارہی ہے۔ معطل کی جانے والی ہیوی ٹریفک میں بس،ٹرک،ٹریلراورڈمپرشامل ہیں۔ کراچی سے پنجاب جانیوالے جامشورو،دادو، لاڑکانہ،شکارپور، کشمور، راجن پورکاراستہ اختیار کریں۔حیدر آباد مورو سے پنجاب جانیوالے مورو سے براستہ دادو، لاڑکانہ، کشمور، راجن پور کاراستہ اختیارکریں اور نوشہرو فیروز، خیرپور اور سکھر سے پنجاب جانے والے ببرلو براستہ سکھر بائی پاس شکارپور ،کشمور ،راجن پور کا راستہ استعمال کریں ۔