31 مئی ، 2015
دبئی .......کیا وینا اور اسد خان خٹک بالی ووڈ میں کچھ بڑا کرنے والے ہیں ، کیا انہیں بالی ووڈ سے کوئی بڑی آفر ہے؟ ۔دبئی میں ہونے والی اے آئی بی اے ایوارڈز کی تقریب میں بالی ووڈ کے بڑے ستاروں سمیت وینا اور اسد خان خٹک نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کے دوران وینا اور اسد خان خٹک نے سلمان خان اور ڈائریکٹر پروڈیوسر کرن جوہر سے ملاقات کی۔اسد خان خٹک اور کرن جوہر کافی دیر تک گپ شپ لگاتے نظر آئے، جس کے بعد فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ضرور کچھ’پک‘ رہا ہے اور ہوسکتا ہے کہ آنیوالے دنوں میں ہم اسد خٹک کو بالی ووڈ کی کسی فلم میں دیکھیں ؟ یہ ملاقاتیں کیا رنگ لاتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔