پاکستان
11 مئی ، 2012

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی… محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آج بالائی پنجاب کے علاقوں راول پنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان بہاول پور، سرگودھا میں چند ایک مقامات پر تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، پشاور، بنوں، کوہاٹ، سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن کے علاوہ شمال مشرقی بلوچستان میں بھی کچھ علاقوں میں گرد آلود ہواوٴں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ بہاول نگر اور رحیم یارخان ملک کے گرم ترین علاقے رہے،،جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :