پاکستان
31 مئی ، 2015

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، سراج الحق

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، سراج الحق

لاہور............ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی کا سیلاب آئیگا ۔ اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ، حکمران دھوکے سے ووٹ لیتے ہیں پھر 5سال تک استحصال کرتے ہیں ، مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھنا ممکن نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں ابھی تک اضافہ نہیں ہوا۔

مزید خبریں :