31 مئی ، 2015
لاہور......لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میںتیز ہوا اور آندھی کے باعث پاکستان اور زمبابوے کا میچ کچھ دیر کے لیے رک گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بجلی کے تعطل کے بعد روکا گیا ہے وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ تیز ہوائواور آندھی سے بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے ۔تاہم میچ ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،امپائروں نے صرف موسم بہتر ہونے اور بجلی کا تعطل دورکرنے کے لیے کہا ہے۔