پاکستان
31 مئی ، 2015

نادرا کے چیرمین کا دورہ 2 ماہ پہلے سے طے تھا، ترجمان نادرا

نادرا کے چیرمین کا دورہ 2 ماہ پہلے سے طے تھا، ترجمان نادرا

اسلام آباد.............عمران خان کی پریس کانفرنس پر ترجمان نادرا نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کے چیرمین کا دورہ 2 ماہ پہلے سے طے تھا، چیرمین نادرانے بیرون ملک دورہ جوڈیشل انکوائری کمیشن میں پیشی کیلئےملتوی کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے نادرا پر کوئی دباؤ نہیں،تحریک انصاف کے وکیل نے 16 مئی کو جرح نہیں کی، تحریک انصاف کی قیادت غلط بیانی سے کام نہ لے، الیکشن ٹریبونل نے قائم مقام چیرمین نادرا کو پیش ہونے کی ہدایت کی، عثمان مبین 16 مئی کو الیکشن ٹریبونل میں پیش ہو چکے، تحریک انصاف کی قیادت نادراکےاندرونی معاملات میں بےجامداخلت کررہی ہے۔

مزید خبریں :