پاکستان
01 جون ، 2015

الیکشن کمیشن کا عمران خان اور پرویز خٹک کے بیانات پر سخت ردعمل

الیکشن کمیشن کا عمران خان اور پرویز خٹک کے بیانات پر سخت ردعمل

اسلام آباد.........الیکشن کمیشن نے عمران خان اور پرویز خٹک کے بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، عمران خان نے پورے صوبے میں بلدیاتی انتخابات ایک دن کرانے پر الیکشن کمیشن پر تنقید کی تھی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے الیکشن مرحلہ وار کرانے کی پیشکش کی تھی، الیکشن مرحلہ وار ہوتے تو بدانتظامی اور تشدد سے بچ سکتے تھے، خیبرپختونخوا حکومت بد انتظامی کی ذمے داری ہم پر نہ ڈالے۔ اب وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مرحلہ وار انتخابات کا کہتا تو کرالیتے، خیبر پختوانخوا کے بلدیاتی الیکشن میں بے انتظامی سامنے آئی تو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ذمہ دار الیکشن کمیشن کو ٹھہرا دیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےاتنے بڑے الیکشن کا انعقاد ایک ہی دن میں کرانے پر الیکشن کمیشن کو قصور وار ٹھہرا دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے الزامات کو بے بنیاد قرارا دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس نے سیکیورٹی صورتحال اور بڑی تعداد میں پولنگ اسٹاف کی ضرورت کے پیش نظر صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات مرحلہ و ار کرانے کی تجویز دی تھی۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن الیکشن کرانے سے متعلق صوبائی حکومت کا موقف ریکارڈ پر ہے، عمران خان اور پرویز خٹک کے مرحلہ وار انتخابات سے متعلق بیانات میں صداقت نہیں، اگر بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہوتے تو بے انتظامی اور تشدد کے واقعات سے بچا جا سکتا تھا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس نے صوبائی حکومت کی معاونت کےلیے پاک فوج اور دیگر اداروں کی خدمات حاصل کیں، حالاں کہ امن و امان کا قیام صرف اور صرف صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی، صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں دوسروں پر مت ڈالے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی اتحادی، جماعت اسلامی نے تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے، جماعت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف خود دھاندلی کی چیمپئن بن گئی ہے۔بدترین دھاندلی ہوئی،پی ٹی آئی امیدواروں کو جتوایا گیا،ہزاروں ووٹرز محروم رہے،پی ٹی آئی دھاندلی کی چیمپئن بن گئی ہے۔

مزید خبریں :