01 جون ، 2015
اسلام آباد.......ڈیموں سےپانی کے زیادہ اخراج کےباعث پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوسکتی ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق واپڈا ہائیڈل پاور اسٹیشنوں سے 132اعشاریہ 64ملین یونٹس بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی۔ گزشتہ سال اسی دن 104اعشاریہ 17ملین یونٹ بجلی پیدا ہوئی تھی۔ پن بجلی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 28اعشاریہ 47ملین یونٹس کا اضافہ ہوا۔