01 جون ، 2015
ڈیرہ اسماعیل خان........بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکسزگاڑی میں لے کر بھاگنے کے الزام پر پولیس گرفتار کرنے کے لیے صوبائی وزیرمال علی امین گنڈا پور کے گھر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق پولیس صوبائی وزیر مال علی امین گنڈاپور کے گھر میں داخل ہوگئی۔پولیس نے کئی گھنٹوں سے علی امین گنڈاپور کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا تھا،علی امین گنڈاپور پر بیلٹ باکس گاڑی میں لے کر جانے کا الزام ہے،تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوبائی وزیر کے حق میں نعرے بازی کی۔