01 جون ، 2015
پشاور........اے این پی کے رہنما میاں افتخار نے خیبرپختونخواحکومت کوانتقامی کارروائی سے بازرہنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ عمران خان کہتے ہیں کہ میاں افتخار پر تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کا مقدمہ مقامی افراد نے درج کرایا۔ میاں افتخار نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتےہوئے صوبائی حکومت کو انتقامی جذبے سے باز رکھنے کا مطالبہ کیاہے۔ میاں افتخار نے اظہار ہمدری کرنے والے تمام رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیاہے۔ اے این پی رہنما میاں افتخار کے مقدمے پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میاں افتخار کے خلاف مقدمہ خیبر پختون خوا حکومت کی درخواست پر نہیں بلکہ مقامی افراد کی طرف سے درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی۔