پاکستان
01 جون ، 2015

ملتان :ولایت آباد میں مکان کی چھت گرگئی،خاتون جاں بحق

ملتان :ولایت آباد میں مکان کی چھت گرگئی،خاتون جاں بحق

ملتان .......ملتان کے علاقے ولایت آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد ظہور نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے سے اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی اور 3 بچے زخمی ہوگئے، تینوں زخمی بچوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :