01 جون ، 2015
راولپنڈی........ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 22دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تازہ فضائی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے،اس پہلے تحصیل دتہ خیل کے ہی علاقے شیرنی مداخیل میں صبح کے وقت جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد دہشتگرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں کے 4 مضبوط ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔