پاکستان
01 جون ، 2015

وفاقی اردویونیورسٹی میں پہلی پروفیسر وحید الرحمٰن ریڈیو لیب کا افتتاح

وفاقی اردویونیورسٹی میں پہلی پروفیسر وحید الرحمٰن ریڈیو لیب کا افتتاح

کراچی.......وفاقی اردویونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں جامعہ کراچی کے مقتول پروفیسرڈاکٹر وحید الرحمان المعروف یاسر رضوی کے نام پر پہلی ریڈیو لیب کا افتتاح کیا گیا۔ لیب میں شعبہ ابلاغ عامہ کے طلبا کو ریڈیو سے متعلق عملی تربیت دی جائے گی۔یہ کوئی اسٹوڈیو نہیں ہے اور نہ ہی مائیک کے سامنے بیٹھا یہ کوئی آر جے ہے بلکہ یہ ایک طالبعلم ہے۔ کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس میں شعبہ ابلاغ عامہ کے طلبا کے لیے پہلی ریڈیو لیب کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ریڈیولیب کو مقتول پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ وحید الرحمان ادبی حلقے میں یاسر رضوی کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ ریڈیو لیب کا افتتاح قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر نے کیا۔طلبا نے یونیورسٹی میں ریڈیو لیب کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں ریڈیو کےبارے میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ اس پر کام کرنے کا عملی موقع بھی ملے گا۔جامعات میں طلبا کو اگر پڑھائی کے ساتھ ساتھ عملی تجربات کے مواقع ملیں تو وہ مستقبل میں اچھی کارکردگی پیش کرسکتے ہیں۔طلبا نے ریڈیو لیب کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔ طلبا کے مطابق اب انہیں عملی کام کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں :