11 مئی ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم "دبنگ"کا تیلگو ورژن گبر سنگھ آج11مئی کو سینما گھروں کی زینت بن رہا ہے جس میں ایک بار پھرآئٹم سونگ ملائیکہ اروڑا نے پیش کیا ہے۔2010میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلم دبنگ میں ملائیکا اروڑا نے منی بدنام ہوئی نامی آئٹم سونگ میں اپنے رقص کے جلووں سے تہلکہ مچادیا تھا جبکہ اب تیلگو ریمیک کیوو کیکا(Kewu Keka)نامی آئٹم سونگ میں وہ فلم کے ہیرو گبر سنگھ کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ری میک میں چُلبل پانڈے کا کردار تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہو ر ادا کارپون کلیان اداکر رہے ہیں جبکہ فلم میں ان کی ہیروئن کارول مشہور اداکار کمل حسن کی بیٹی شر وتی حسن ادا کررہی ہیں۔