پاکستان
02 جون ، 2015

میاں افتخارحسین کو عدالت میں پیش نہ کیےجانےکاامکان

میاں افتخارحسین کو عدالت میں پیش نہ کیےجانےکاامکان

نوشہرہ ......اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین پر پی ٹی آئی کارکن کے قتل کے الزام کے کیس کی سماعت آ ج پھر ہوگی،امکان ہے کہ میاں افتخار کو عدالت میں پیش نہیں کیاجائیگا۔اے این پی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخارحسین کے وکلاکی ٹیم نوشہرہ کی عدالت پہنچ گئی ہے، جو میاں افتخار کی درخواست ضمانت پیش کریگی۔ سول جج شیرازطارق کے رخصت پر جانے کے بعد سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالوہاب قریشی اب مقدمے کی سماعت کرینگے۔میاں افتخارحسین کو سب جیل پولیس ریسٹ ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ آج انہیں عدالت میں پیش نہیں کیاجائیگا۔

مزید خبریں :