02 جون ، 2015
راولپنڈی ......کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہونا تھی ،جو جج رانا آفتاب کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت اب کل ہوگی۔