پاکستان
04 جون ، 2015

بھارت میں ڈرائیور کی گرفتار ی کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرزکا احتجاج

بھارت میں ڈرائیور کی گرفتار ی کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرزکا احتجاج

لاہور......بھارت میں ٹرک ڈرائیور کی گرفتار ی کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز نے واہگہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کیا ، جی ٹی روڈ پر ٹرالر کھڑے کرکے سڑک بلاک کردی۔پاکستانی ٹرک ڈرائیور علی محمد کو چند ہفتے قبل بھارت میں ایک ٹریفک حادثے کے باعث گرفتار کیا گیا تھا ،ساتھی ڈرائیور کی گرفتاری اور ضمانت کے باوجود رہائی نہ ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے واہگہ بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور جی ٹی روڈ پر ٹرالر کھڑے کرکے ٹریفک معطل کر دی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضمانت ہونےکے باوجود علی محمد کو رہا نہ کرنا قابل تشویش ہے ،حکومت علی محمد کی رہائی کےلیے سفارتی سطح پر کوششیں کرے،ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے ساتھی ڈرائیور کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

مزید خبریں :