11 مئی ، 2012
برسلز… نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیٹو کی سپلائی کھول دے۔ برسلز میں پریس سے گفتگو کے بعد جیو نیوز کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے راسموسن نے کہا کہ پاکستان کو شکاگو سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چین ، روس ، بھارت کو بھی شکاگو سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ قطر،مراکش،یو اے ای، اردن، سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔