04 جون ، 2015
فاٹا..........فاٹا میں دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ سے متاثر ہونے والے مقامی افراد کی بحالی کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکس سے30 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق یہ ٹیکس عام شہریوں کی بجائے صرف بڑےاداروں اور کاروبار پرلگایاجائےگا۔ ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ایک اور تجویز بھی زیر غور ہے جس کے تحت اس ٹیکس کا دائرہ سالانہ ایک کروڑ روپے کی آمدن والے افراد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔