پاکستان
04 جون ، 2015

پنڈی اسلام آباد میٹرو کو پاکستان میٹرو بس منصوبہ کہنا چاہیے، شہباز

پنڈی اسلام آباد میٹرو کو پاکستان میٹرو بس منصوبہ کہنا چاہیے، شہباز

اسلام آباد...........وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پورے پاکستان کے لوگ آبادہیں ،راولپنڈی اسلام آباد منصوبے کو پاکستان میٹرو بس منصوبہ کہنا چاہیے۔ اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب سےخطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ منصوبے کی تکمیل کےلیے 5 ماہ تک رکاوٹ ڈالی گئی،تاہم منصوبے کی 9ماہ میں تکمیل کا وعدہ پورا کردیا ، پاکستان کی ترقی کے لیے چاروں اکائیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ شہباز شریف نے کہا کہ تقریب میں تمام صوبوں کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، میٹرو بس منصوبہ دنیا کے بہترین منصوبوں میں سے ایک ہے ،اس منصوبے پر 39ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ دو ارب روپے کی بچت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے سے پتھر پھینکنے کا کلچر ختم ہوگا، میٹرو بس میں غریب سمیت ہر طبقے کا آدمی سفر کرسکے گا۔

مزید خبریں :