پاکستان
04 جون ، 2015

عمران میں غیرت ہے تو بلدیاتی انتخابات پر استعفا دیں، مولانا فضل الرحمان

عمران میں غیرت ہے تو بلدیاتی انتخابات پر استعفا دیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد..........جمعیت علمائےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہےکہ عمران خان میں غیرت ہےتو بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی پراسی طرح مستعفی ہوجائیں،جیسے وہ وفاقی حکومت سےمطالبہ کرتے رہےہیں۔ راولپنڈی اسلام آبادمیٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کےموقع پرجیو نیوزسےخصوصی گفتگوکرتےہوئےمولانا فضل الرحمان نےکہاکہ وہ چاہتےہیںپشاور میں بھی میٹروبس چلے،مگر وہاں کی صوبائی حکومت میں اس کی تعمیر کی اہلیت ہی نہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ عمران خان نےدوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانےکی بات کی ہے،لیکن انہیں دوبارہ بلدیاتی الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید خبریں :