پاکستان
04 جون ، 2015

جب کہیں گے، خیبر پختون خوا میں دوبارہ الیکشن کروا دیں گے، عمران

جب کہیں گے، خیبر پختون خوا میں دوبارہ الیکشن کروا دیں گے، عمران

ہنزہ.........چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے والے ایک بارکہیں، وہ صوبے میں دوبارہ الیکشن کرانے کو تیار ہیں۔ ضلع ہنزہ کے علاقے علی آبادمیں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمرا ن خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں کرپشن کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، اب یہی کام مسلم لیگ ن بھی کرنا چاہتی ہے، ن لیگ گلگت بلتستان کے عوام کے ضمیر خریدنے آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا نظام ہی بقا کا سبب بنے گا، مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی شکایت پر چارحلقے بھی نہ کھولے لیکن ہم ایسا نہیں کرینگے۔

مزید خبریں :