پاکستان
04 جون ، 2015

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے، صدر

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے، صدر

اسلام آباد..........صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کےمطابق حل کیاجائے، بھارت کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات ترجیح ہیں، نیک نیتی سے مذاکرات آگے بڑھائےجائیں ۔ صدرمملکت کاکہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کےخلاف آپریشن جاری رہے گا۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت ممنون حسین کاکہناتھاکہ پوری دنیاخاص طورپرپڑوسی ممالک کےساتھ برابری کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔صدر ممنون حسین نے واضح کیاکہ آخری دہشت گرداوران کےسرپرستوں کےخاتمےتک دہشت گردی کےخلاف آپریشن جاری رہےگا۔صدرمملکت نےعالمی برادی سے اپیل کی کہ پاکستان کوپولیو کےمعاملےپرناکردہ جرائم کی سزا نہ دی جائے۔صدر مملکت نے تجویز دی کہ پرائمری تعلیم کا شعبہ خواتین کے حوالے کردیاجائے۔ صدر مملکت نےامیدظاہر کی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر2018 تک قابو پالیاجائےگاتاہم بجلی کی ترسیل کانظام بہتربنانےپرتوجہ دی جائے ۔انہوں نےکہایہ ممکن نہیں کہ اقتصادی راہداری کےثمرات سےملک کاکوئی حصہ محروم رہ جائے۔صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ صرف کرکٹ نہیں بلکہ دیگر کھیلوں کے مقابلے بھی پاکستان کی سرزمین پرہوں گے۔پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب میں صدرممنون حسین کاکہناتھاکہ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکس کی شرح کم کرکےٹیکس کادائرہ کاربڑھایاجائے ۔

مزید خبریں :