پاکستان
04 جون ، 2015

کالعدم تنظیم کے کمانڈر قلاتی مری کا ہتھیار پھینکنے کا اعلان

کالعدم تنظیم کے کمانڈر قلاتی مری کا ہتھیار پھینکنے کا اعلان

کوئٹہ...........کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرولی محمد عرف حاجی قلاتی مری نے ہتھیار پھینکنے کا اعلان کردیا ہے۔ قلاتی مری نے یہ اعلان مری قبیلے کےسربراہ نواب جنگیز مری کی موجودگی میں نیوز کانفرنس میں کیا،قلاتی مری کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق یو بی اے سے تھا اور وہ کوہلو، کاہان اور بارکھان کےعلاقوں کا کمانڈر تھا، چالیس سال پہاڑوں میں دربدر ہونے کے بعد مجھے اصل حقیقت کا پتہ چلا، آج وہ پہاڑوں کو چھوڑ کر عام عزت دار پاکستانی کی زندگی گزارنےکااعلان کرتاہے۔ نواب جنگیز مری کا کہنا تھا کہ ہم نےان کو سمجھایا،یہ سمجھ گئے، امید ہے باقی لوگ بھی سمجھ جائیں گے۔

مزید خبریں :