پاکستان
04 جون ، 2015

عدالتی حکم پر ہائی کورٹ کے ناظر کا ایگزیکٹ کے چینل کا دورہ

عدالتی حکم پر ہائی کورٹ کے ناظر کا ایگزیکٹ کے چینل کا دورہ

کراچی..........سندھ ہائیکورٹ کےناظر نے ایگزیکٹ کے چینل کا دورہ کیا اور تمام درآمدی آلات اور گاڑیوں کی فہرست مرتب کرلی۔ ناظر سندھ ہائیکورٹ کسٹم حکام کے ہمراہ ایگزیکٹ کے چینل پہنچےاورعمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ ناظر عدالتی حکم کے مطابق عمارت کی ساتویں اور نویں منزل پر بھی گئے جہاں چینل میں نصب آلات اور مشینری نصب ہے ، ناظر ہائی کورٹ نے چینل کی ورکشاپ کا بھی دورہ کیا اور عمارت میں موجود تمام درآمدی سامان کی تفصیلات جمع کیں ۔عدالتی حکم کے مطابق ناظر سندھ ہائیکورٹ نوید احمد نے ضروری تصاویر بھی بنائیں ۔

مزید خبریں :