04 جون ، 2015
کراچی....... مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ حکومت ملک میں دہشتگردوں کے خلاف مسلکی تعصب سے بالاتر ہو کر اقدامات کرے اور دہشت گردی کے مرتکب افراد کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ایسےافراد کو بھی گرفتار کیا جائے جن کے فتویٰ کو نقل کر کے بے گناہ افراد کا قتل کیا جارہا ہے ،کراچی صفورا،کوئٹہ مستونگ میںدہشتگردی کرنے والے غیر مسلم نہیںیہی تکفیری سوچ رکھنے والے دہشتگردامریکی مفادات کے حصول کی خاطر افغانستان جہاد کے نام پر منظم ہوئے جنہیں ان کے آقا ئوںکی مکمل سر پرستی حاصل رہی اور اب پاکستان میں شیعہ و سنی کو لڑانے کی مسلسل کو شش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے 8جون کو ہونے والے گلگت و بلتستان کے صوبائی انتخابات کے حوالے سےکہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کے آئینی حقوق کی جنگ جیتنے اور علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے مظلوموں کو طاقتور بننا ہو گا اگر شفاف ماضی اور با کردار شخصیت کے حامل افراد الیکشن میں جیتیں گے تو عوام کی خدمت زیادہ بہتر ہو سکے گی کوئٹہ میںایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اس وقت تک 2 ارب روپے سے زائدکے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے۔ ایم ڈبلیو ایم نے پورے ملک میں مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اکھٹا کیا ہے گلگت بلتستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے ہی ہم اسماعیلی اور نور بخشی کمیونٹی کے ساتھ ملکر جدوجہد کر رہے ہیں۔ الیکشن جیت کر گلگت بلتستان کو ماڈل صوبہ بنائیں گے۔