05 جون ، 2015
بنوں.......بنوں کے گائوں ڈومیل کے علاقے میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری ہے اور 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع مے مطابق ڈومیل میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد میں 2خواتین اور 1بچہ بھی شامل ہے اور حادثے میں 1بچی زخمی ہوئی ہے، جس کو ریسکیو اہلکاروں کے ذریعے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔