05 جون ، 2015
اسلام آباد .....اسلام آباد راولپنڈی میڑو بس سروس کا آج سے باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔ چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی نے بھی بس میں سفر کیا ۔ چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پربس سروس کا خود جائزہ لینے آیا ہوں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ میٹروبس میں دوران سفرکچھ کوتاہیاں سامنےآئی ہیں، وقت کےساتھ ساتھ تمام کوتاہیاں دورکردی جائینگی۔میٹروبس کی سیکیورٹی کیلئےمناسب انتظامات کیےگئےہیں اور تمام اسٹیشن پر10سےزائدسیکیورٹی کیمرےنصب کیےگئےہیں۔