پاکستان
05 جون ، 2015

ایم کیوایم رہنما عامر خان کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

ایم کیوایم رہنما عامر خان کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا

کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ کے عامر خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں آج پیش کیا جائیگا ۔نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کےد وران زیرحراست لئے گئے ایم کیو ایم رہنما کیخلاف گزشتہ روز عزیز آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ۔ان کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر خواتین کا احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے،اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی بھی پہنچ گئے ہیں ۔ سیکیورٹی کے پیش نظر انسد اد دہشتگردی کی عدالت کے دروازے کو تالے لگادئیے گئے ہیں ۔مشتعل خواتین کا کہنا ہے کہ اگر عدالت کے دروازے پر لگا تالا نہ کھولا گیا تو وہ باہر سے کوئی گاڑی یا چیز اندر داخل نہیں ہونے دینگے۔

مزید خبریں :