05 جون ، 2015
کوئٹہ..... بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں موسم گرم اور خشک ہے ۔ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے چند شمالی علاقوںمیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں موسم خشک اور گرم ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت، لسبیلہ، پنجگور اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خضدار میں14 اور لسبیلہ میں6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔