کاروبار
06 جون ، 2015

خیبرپختونخوا بجٹ میں پولیس کیلئے80کروڑروپے رکھنے کی تجویز

 خیبرپختونخوا بجٹ میں پولیس کیلئے80کروڑروپے رکھنے کی تجویز

پشاور .....آئندہ مالی سال کیلئے خیبرپختونخوا کے بجٹ میں پولیس کیلئے 80 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز،بجٹ میں پولیس کے3بڑے منصوبےشامل کئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا کے آیندہ مالی سال بجٹ میں پولیس کیلئے3 بڑے منصوبے شامل کئے گئے ہیں، جن پر کم و بیش 80 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے آیندہ مالی سال بجٹ میں پولیس کیلئے 3 بڑے منصوبوں کیلئے 80 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، جس میں ساڑھے 27کروڑ روپے بم ڈسپوزل یونٹ اور کے ۔نائن یونٹ کے دفاتر ، آلات اور سنیفر ڈاگز کی خریداری کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ بارود کا پتا لگانے والے دو اسکینرز کی تنصیب کےمنصوبوں کیلئے26کروڑ30لاکھ سے زیادہ رقم فراہم کی جائیگی۔ وفاق سے ملنے والے دوہیوی اسکینرز کیلئے پشاور کے5 مختلف مقامات پرانسٹالیشن کاکام مکمل کیا جائیگا۔ اسی طرح باچاخان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاورکے لینڈنگ زون میں 8 واچ ٹاورز تعمیرکئے جائینگے، جن کیلئے آیندہ مالی سال بجٹ میں 16 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دیگر تعمیرات کیلئے 9 کروڑ20لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی پولیس کو دی جائیگی۔

مزید خبریں :