07 جون ، 2015
کراچی.......مجلس و حدت مسلمین کے سر براہ علامہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے کوئٹہ میزان چوک پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے 3 ہزارہ افراد کے ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کے کوئٹہ دہشتگری کے واقعات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے 10روز میں 10شیعہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعےقتل کیا گیادہشتگردی کے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہاراپنے مذمتی بیان میں کیا۔انھوں نے کہاکہ کو ئٹہ دہشتگردی کے ان واقعات میں نواز حکومت کا مبینہ مذہبی اتحاد ملوث ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ریاست کی ناکامی ہے، بلوچستان میں شیعہ ہزارہ افراد کو گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا جس کی بڑی وجہ ان کا جذبہ حب وطنی ہے بلو چستان، ملک و اسلام دشمن طاقتیں اس صوبہ میں کبھی قیام امن نہیں چاہتیں اور دہشتگردوں کی منظم ہونے کی وجہ صوبہ میں موجود کالعدم جماعتیں ہیں ،جو در اصل پاکستان کی سلامتی اورچین ، پاکستان معاشی ترقی کے خلاف ہے جو مذہب و لسانیت کی بنیاد صوبہ میں بے گناہ افراد کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب بلوچستان حکومت دہشتگردی روکنے میں یکسر ناکام دیکھائی دیتی ہے ۔علامہ ناصر عباس نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کے وہ ہزارہ کمیونٹی کے خلاف جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں اس کے ساتھ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا اگر وہ کالعدم دہشتگردوںجماعتوں کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتی تو وزیر اعلیٰ بلوچستان مستعفی ہو جائیں۔