دنیا
07 جون ، 2015

نیویارک پولیس کو قتل کے دو مجرموں کی تلاش

نیویارک پولیس کو قتل کے دو مجرموں کی تلاش

نیویارک..........نیویارک پولیس ان دنوں دو خطرناک مجرموں کی تلاش میں ہے، قتل کے یہ مجرم نیویارک کی انتہائی محفوظ سمجھی جانے والی جیل سے فرار ہوئے ہیں۔ نیو یارک پولیس تلاش میں ہے ان دونوں قتل کے مجرمان کی جو رات گئے جیل سے فرار ہوگئے، عمر قید کے دونوں مجرمان اپنے سیل کے مین ہول کے پائپ کاٹ کر سرنگ کے ذریعے باہر نکلے اور نیویارک جیل کی پولیس سوتی رہی۔ جیل کے اہلکاروں نے صبح معمول کا راؤنڈ لگایا تو پتا چلا کہ عمر قید کے دو قیدی اپنے سیل میں نہیں اور جیل سیکیورٹی کو چونا لگ چکا ہے۔ نیویارک پولیس نے سڑکوں پر ناکے لگادیے ہیں اور ان خطرناک قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :