کھیل
07 جون ، 2015

سوئٹزرلینڈ کے واورینکا نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سوئٹزرلینڈ کے واورینکا نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیرس..........فرنچ اوپن ٹینس کے مینز ایونٹ کا ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورینکا کے نام رہا، فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست ہوئی۔پیرس میں کھیلے گئے سال کے دوسر ے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کا مینز فائنل سنسنی خیز رہا۔ جوکووچ نے واورینکا کے خلاف پہلا سیٹ باآسانی چھ چار سے جیت لیا، لیکن جوکووچ اس برتری کو برقرار نہ رکھ سکے، دوسرا سیٹ چار چھ سے ہارے، تیسرے سیٹ میں بھی کامیاب نہیں ہوسکے، یہ سیٹ تین چھ سے واورینکا کے نام رہا۔ چوتھے سیٹ میں بھی واورینکا نے اپنے عمدہ کھیل کے سلسلے کو جاری رکھا اور جوکووچ کو بدستو ر دباؤ میں رکھتے ہوئے چھ چار سے جیت کر فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ شکست کے باوجود تقسیم انعامات کی تقریب میں جوکووچ کا استقبال ایک چیمپئن کی طرح کیا گیا، جس پر سربین کھلاڑی آبدیدہ ہوگئے۔

مزید خبریں :