پاکستان
11 مئی ، 2012

آئی ایس آئی، سی آئی اے تعاون سے القاعدہ ٹارگٹ حاصل کئے، وزیراعظم

آئی ایس آئی، سی آئی اے تعاون سے القاعدہ ٹارگٹ حاصل کئے، وزیراعظم

لندن … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے تعاون سے القاعدہ کے ہائی ویلیو ٹارگٹ حاصل کئے، افغانستان میں فوجی کے بجائے سیاسی حل چاہتے ہیں، تعلقات صرف امریکا تک محدود نہیں کرنا چاہتے۔ لندن میں برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق وزارت داخلہ کی اجازت کے بغیر کوئی غیرملکی نقل و حرکت نہیں کرسکتا، آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے تعاون سے القاعدہ کے ہائی ویلیو ٹارگٹ حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کو اپنی قسمت کا اختیار ہونا چاہئے، افغانستان میں فوجی کے بجائے سیاسی حل چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تعلقات صرف امریکا تک محدود نہیں کرنا چاہتے۔

مزید خبریں :