کاروبار
11 مئی ، 2012

سندھ میں شیڈول تبدیل، کل کراچی میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

سندھ میں شیڈول تبدیل، کل کراچی میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی … سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، سوئی سدرن گیس کے مطابق کل صرف کراچی میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا اور کل سے صرف کراچی میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔ ایس ایس جی سی کے مطابق ہفتہ کی صبح 9 بجے سے اتوار صبح 9 بجے تک کراچی میں سی این جی اسٹیشنز بند کئے جائیں گے۔ سوئی سدرن کی جانب سے شیڈول تبدیلی کے تحت اب اندرون سندھ سی این جی اسٹیشنز منگل کی صبح 9 بجے سے بدھ کی صبح 9 بجے تک 24 گھنٹے کیلئے بند کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :