پاکستان
09 جون ، 2015

کراچی میں ڈی ایس پی کا قتل ،نوازشریف اورزرداری کی مذمت

کراچی میں ڈی ایس پی کا قتل ،نوازشریف اورزرداری کی مذمت

اسلام آباد .....وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر وپیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی میں ڈی ایس پی مجید عباس کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے ہدایت کی کہ کراچی میں امن و امان کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ ڈی ایس پی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

مزید خبریں :