11 مئی ، 2012
لاہور … دورہ سری لنکا پر پاکستان کرکٹ ٹیم بولنگ کوچ کے بغیر جائے گی، نوید اکرم چیمہ کو منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے جس 9 رکنی ٹیم مینجمنٹ کاا علان کیا ہے اس میں بولنگ کوچ شامل نہیں ہے۔ اس سے قبل پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ کوچ کمیٹی دورہ سری لنکا سے پہلے بولنگ کوچ تلاش کر لے گی اور اس کا تقرر عمل میں آجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچ کمیٹی نے جن امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا تھا ڈیو واٹمور سے مشورے کے ساتھ انہیں مسترد کر دیا گیا ہے اب ایک بار پھر کوچ کی تلاش کی جائے گی۔ ٹیم مینجمنٹ میں منیجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈکوچ واٹمور، فیلڈنگ کوچ جولین فاوٴنٹین، اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم، فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر فیصل حیات، ٹرینر صبور احمد، انالسٹ محمد طلحہ مساجر، ملنگ علی اور سیکیورٹی منیجر کرنل وسیم احمد شامل ہیں۔