پاکستان
11 جون ، 2015

سندھ حکومت نے کراچی کی بیشتر جامعات کو فنڈز جاری نہیں کئے، خالد احمد

سندھ حکومت نے کراچی کی بیشتر جامعات کو فنڈز جاری نہیں کئے، خالد احمد

کراچی..........ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خالد احمد کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے متعصبانہ رویہ رکھتے ہوئے کراچی کی بیشتر جامعات کو فنڈز جاری نہیں کئے، وہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ایم کیو ایم کی تعلیمی کمیٹی کے چار رکنی وفد نے جامعہ کراچی میں اساتذہ اور طلباء کو درپیش مسائل پر وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد قیصر سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد کی سربراہی صوبائی اسمبلی کے رکن خالد احمد نے کی۔ ملاقات کے بعد خالد احمد کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کی جامعات کے معاملے میں تنگ نظری سے کام لے رہی ہے۔ایم کیو ایم کے وفد نے مطالبہ کیا کہ وفاق جامعہ کراچی کی گرانٹ میں اضافہ کرتے ہوئے تین ارب کرے کیونکہ فنڈز کی عدم فراہمی سے جامعہ کراچی کا تحقیقاتی کام بھی متاثر ہورہا ہے۔

مزید خبریں :