پاکستان
11 جون ، 2015

بھارتی جارحانہ بیانات خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہیں، چودھری شجاعت

بھارتی جارحانہ بیانات خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہیں، چودھری شجاعت

اسلام آباد..........مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ بیانات خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہیں، پاکستانی فوجی قیادت کابھارت کو منہ توڑ جواب قابل فخرہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی قیادت اپنے کام سے غافل ہے، اس لیے فوج کی اعلیٰ قیادت کومجبورا ً بھارتی اشتعال انگیز بیانات کا جواب دینا پڑا ہے۔ چودھری شجاعت نے بتایا کہ مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں گلوبل روہنگیا سنٹر کا سیل قائم کر دیا گیا ہے، گلوبل روہنگیا سنٹر کے صدر عبداللہ معروف کا کہنا تھا کہ 1942 سے اب تک لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا ہے، 2012 سے اب تک 15 لاکھ مسلمانوں کو شدید مظالم کا سامنا ہے، تقریباً 23 ہزار بچے یتیم ہو چکے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔

مزید خبریں :