11 مئی ، 2012
لندن…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کررہے ہیں،(ن)لیگ کیجانب سے بہاولپور صوبے کی قراردادمنظورکرنادال میں کالاہے،مجھے مسلم لیگ(ن)کی نیت ٹھیک نہیں لگتی،نیٹو سپلائی پر دباؤ میں آنا ہوتا تو کب کا فیصلہ کرچکے ہوتے،نیٹوسپلائی کے معاملے پر قومی مفاد میں اور پارلیمنٹ کی منظوری سے فیصلے کرینگے۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں قونصلر ہال کا افتتاح کرنے کے موقع پر انھوں نے کہا کہ مناسب خدمات نہ ملنے سے پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا،اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معلومات ملیں توالظواہری ودیگرہائی ویلیوٹارگٹ ڈھونڈنے میں مددمل سکتی ہے،آئین کی حدودمیں رہتے ہوئے تمام ادارے کام کریں توکوئی تصادم نہیں ہوگا،پاکستان میں جوکام کیاوہ غیراخلاقی نہیں،آئین کی حدودمیں رہ کرکیا،اداروں میں تصادم کی تشریح نوازشریف خودکررہے ہیں،وزیراعظم کیمرون نے یقین دلایاکہ شرپسندعناصرکیخلاف تعاون جاری رکھیں گے،وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی حرکتوں سے پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔دوستوں کو قائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔اگراپوزیشن ہم سے متفق نہیں تو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔عوام کو جلاؤ گھیراؤ کی سیاست میں نہ الجھائیں۔انھوں نے کہا کہ ہم ملکی میعشت کو مضبوط کررہے ہیں،وزیراعظم کیمرون پاک بھارت تعلقات میں مزید بہتری کے لیے کردار ادا کریں۔