پاکستان
12 جون ، 2015

کراچی، سفاک قاتل دوست کی 2 بیٹیوں کو قتل کرکے فرار

کراچی، سفاک قاتل دوست کی 2 بیٹیوں کو قتل کرکے فرار

کراچی........کراچی میں سفاک شخص اپنے دوست کی بیٹیوں کو قتل کرکے فرار ہوگیا- پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا لڑکیوں کے باپ سے جھگڑا ہوا تھا۔دس سالہ افشین اور سترہ سالہ نوشین کو ان کے والد کے دوست زاہد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔لانڈھی مجید کالونی میں آزاد اور اسکی اہلیہ فیکٹری میں ملازمت کے لئے گئے ہوئے تھے۔بھائی بھی اپنی نوکری پر ہی تھا۔افشین اور نوشین گھر میں اکیلی تھیں کہ ملزم زاہد گھر میں داخل ہوااور دونوں کو سر پر پتھرمار مار کر ہلاک کردیا-پولیس کے مطابق ملزم زاہد کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق تین جون کو بھی ملزم زاہد گھر میں داخل ہوا تھا۔تاہم لڑکیوں کے شور مچانے پر فرار ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :