12 جون ، 2015
قصور .......قصور میں پولیس نے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے دو ملزموں کو گرفتار کرکے دس موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس کے مطابق قصور میں نیشنل بنک چوک ، سرکلر روڈ اور دیگر علاقوں سے روزانہ موٹر سائیکلیں چوری ہورہی تھیں ۔ پولیس نے نگرانی شروع کردی اور اس دوران موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے دو ملزمان مجید اور عارف کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کی نشاندہی پر 10 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔