پاکستان
12 جون ، 2015

روہنگیامسلمانوں پر مظالم ، حکومت اقوام متحدہ سے رجوع کرے ،لاہورہائیکورٹ بار

 روہنگیامسلمانوں پر مظالم ، حکومت اقوام متحدہ سے رجوع کرے ،لاہورہائیکورٹ بار

لاہور........لاہور میں وکلاء نے برما کےمسلمانوں پر وحشیانہ مظالم اور بھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔بھارتی وزیر اعظم کا پتلا بھی جلایا ۔لاہور ہائی کورٹ بارکے ہنگامی اجلاس میں برما کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کی گئی ۔اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان ،، برمی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کرے۔قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کے تمام مسلمان برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اجلاس کی صدارت قائم مقام صدر بار عرفان عارف شیخ نے کی ،،بعد میں وکلاء نے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکاءنے بھارتی وزیر اعظم کے بیان کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی ،بھارتی وزیر اعظم کا پتلا بھی جلایا۔

مزید خبریں :